ملکی زراعت کو موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا: فرخ جاوید

Agriculture

Agriculture

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے لاہور ایکسپو سینٹر میں دو روزہ بین الاقوامی زرعی نمائش 2016 کا دورہ کیا اور 40 مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا ف معائنہ کرتے ہوئے کاشتکاروں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فرخ جاوید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوںمیں اپنا مقام بنانے کیلئے ہمیں اپنی زراعت کو تیزی سے رونما ہونے والی موسمی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنا ہو گا۔کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کر کے انکے منافع میں اضافہ ہمارا اصل مقصد ہے تاکہ کسان خوشحال ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی زرعی کانفرنس میں کسانوں کیلئے 100ار روپے کے زرعی پیکج کا علان کیا ہے۔ اس رقم کو بہترین انداز میں کسان کی دہلیز تک پہناچے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان پیکج کی شفاف تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کی حالت بہتر بناکر ہی زراعت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کیلئے 22ارب روپے کی سبسڈی سے 10.35پیسے فلیٹ ریٹ پر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔