قومی ایئر لائن نے کپتانوں کی تنخواہوں میں عبوری اضافہ کر دیا

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) دستاویزات کے مطابق بوئنگ 777 کے کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے۔ ایئر بس 310 کے کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے۔

ایئر بس 320 کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ تیس ہزار ، اے ٹی آر کے کپتان کی تنخواہ میں ایک لاکھ سات ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بوئنگ 777 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں ایک لاکھ روپے۔

ایئر بس 310 اور 320 کے فرسٹ آفیسر کی تنخواں میں 66 ہزار روپے اور اے ٹی آر کے فرسٹ آفیسر کی تنخواہ میں 51 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے قواعد کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی تنخواں میں جتنا اضافہ ہو گا اتنا تناسب سے پپینشن میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں پانچ سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا۔