قومی ائیرلائن نے حج کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

Hajj Opp

Hajj Opp

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے حج کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا جب کہ حج آپریشن اگست سے شروع کیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے حج کے کرایوں میں 4 ہزار سے زائد کی کمی کا اعلان کردیا۔ نئی حج پالیسی کے مطابق شمالی علاقوں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے عازمین حج کا کرایہ 95 ہزار مقرر کیا گیا ہے جب کہ جنوبی سیکٹر کراچی اور سکھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 86 ہزار روپے کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔

دوسری جانب رواں برس قومی ایئر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے عازمین حج کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہوگی جن میں سے 40 فیصد سے زائد افراد کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے بھیجا جائے گا جب کہ قومی ایئر لائن کا حج آپریشن 4 اگست سے شروع ہوگا جو 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔