قومی ایئر لائنز کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

Protest National Airlines

Protest National Airlines

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور صدارتی آرڈیننس کیخلاف ایکشن کمیٹی نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

کراچی میں پی آئی اے ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی ادارے کی نجکاری کیخلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ عہدیداروں کے مطابق حکومت نے یقین دہانی کے باوجود ملازمین کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل نہیں دی اور پی آئی اے کو لمٹیڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج احتجاج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آج احتجاج سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا ۔