قومی اسمبلی، آرمی ترمیمی بل 2015 کثرت رائے سے منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان آرمی ایکٹ 2015 ترمیمی بل کے تحت فوجی عدالتوں میں پیش ہونیوالے گواہوں اور پراسیکیوٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں کراچی آپریشن پر رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 37 فیصد اور دہشتگردی میں 76 فیصد کمی ہوئی۔ 1713 قاتل گرفتار، 15 ہزار 612 ہتھیار برآمد کئے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی سے ملک کو 118 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔