قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، حکمت عملی پر غور

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سخت سے سخت بات بھی سننا ہو گی۔

ہم نارمل رہے تو قوم سمجھے گی مک مکا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم پہلے اپنا موقف پیش کریں، پھر ہمارے معصوم سے سوالوں کے جوابات دیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کی تقریر خاموشی سے سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوالات کے جواب دینے کے لیے کافی وقت مل گیا ہے۔

اگر وزیراعظم نے سوالوں کے جواب نہیں دیے تو بہت افسوس کی بات ہوگی۔ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیں گے۔