قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری کو طلب کر لیا گیا

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو تیسرے پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے آرڈینس منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے آرڈیننس کو بل کی شکل میں منظور کرانے کے لئے دو دن کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلایا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے آرڈیننس کی منسوخی کے لئے سینیٹ میں قرار داد جمع کرا دی۔

قرار داد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے جمع کرائی ہے۔