قومی اسمبلی: دہشتگردی کیخلاف الیکڑک کرائم بل منظور

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف الیکٹرک کرائم بل منظور کر لیا گیا۔ دہشتگردی کے لئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال پر 14 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔ نفرت انگیز تقاریر میں کالعدم تنظیموں کی معاونت کرنے والا بھی بچ نہیں سکے گا۔

پانچ سال قید ایک کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔ بل کے مطابق حساس تنصیبات کے ڈیٹا تک بغیر اجازت رسائی پر پانچ سال قید یا پچاس لاکھ جرمانہ ہو گا۔

ای میلز یا اکاؤنٹ ہیک کر کے جعل سازی کی گئی تو تین سال قید یا پانچ لاکھ جرمانہ ہو گا۔ سم کارڈ کے غیر مجاز اجراء پر تین سال قید یا پانچ لاکھ جرمانے کی سزا ہو گی۔

معلوماتی اعداد و شمار میں مداخلت پر بھی دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ بل کے مطابق وفاقی حکومت معلوماتی نظام پر حملے کے خلاف کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دے گی۔

بل میں ترامیم شامل نہ کرنے پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے احتجاج کیا۔