نیشنل بینک انٹرگروپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد احمد کی شاندار آل راونڈ کارکردگی

National Bank Sports

National Bank Sports

کراچی: نیشنل بینک T-20 انٹرگروپ ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر فیصلہ ہوگیا اس میچ میں شاندار آل راونڈ کا رکردگی پر انٹرنیشنل کر کٹر سعید آذاد نے CRBG کے محمداحمدکو مین آف دی میچ قراد دیا اس میچ میں RMG نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے عبدالقوی نے 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 58 محمدشاکر کرنے 20 اور فیضان نبی نے 15 رنزاسکور کئے محمداحمدنے شاندار اور نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 3 محمدخرم اور قاسم رضانے 32 اور 29 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں CRBG نے مطلوبہ اسکور 6 وکٹوں کے نقصا ن پر پور ا کرلیا محمداحمدنے خوبصورت بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مد د سے 52 قاسم رضانے 32 رنز اسکور کئے فیضان نبی نے 37 رنز کے عوض 2 اور طلحہ ظفر نے 8 رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیں شیخ محمدفاروق اور مظہر حسین نے امپائرینگ کے فرائض انجام دئے جبکہ میچ ریفری سلمان کاظمی تھے ہفتہ 8 اپریل کو 2 میچز کھیلے جائینگے جو صبح 9:00 بجے شروع ہونگے۔

میڈیا کوآرڈنیٹر اسپورٹس
نیشنل بینک آف پاکستان
03003541517=03082220321

نیشنل بینک کے صدر سعید احمدکا نیشنل بینک انٹرگروپ T-20 کر کٹ ٹورنامنٹ میں CRBG ٹیم کے ہمراہ گروپ فوٹو، مدثرحسین خان ، اویس اسد خان اور دیگرموجودہیں