گیارہواں نیشنل بنک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 27 نومبر سے آرام باغ کورٹ کراچی میں ہو گا

 Karachi Basketball

Karachi Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے گیارہواں نیشنل بنک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 27 نومبر 2016ء بروز اتوار آرام باغ باسکٹ بال برنس روڈ کراچی پر ہوگا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض اعوان کرینگے۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا چیئر مین سندھ باسکٹ بال کے سیکریٹری عبدالناصر ،آرگنائزر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ارشد ،آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر نیشنل ریفری طارق حسین اور میڈیا کوارڈینٹر نیشنل بنک کے پی آر او عظمت اللہ خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر