نیشنل بینک اور ایس آر پی ایف کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ جمعہ کو ہو گا

Cricket

Cricket

کراچی : نیشنل بینک ویٹرن الیون اور سندھ ریزر و پولیس فورس ویٹرن الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ جمعہ 17 فروری کو 2:30 بجے دن نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر کھیلا جائے گا۔

نیشنل بینک کی قیادت اویس اسد خان جبکہ SRPF کی قیادت طاہر احمدنورانی کرینگے یہ اعلان میچ کے آرگنائز ر انٹرنیشنل کرکٹر سعید آذاد نے کیا اس میچ کے انتظامات کے لئے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان شامل ہیں۔

درین اثنا نیشنل بینک کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں مندرجہ زیل کھلاڑی شامل ہیں اویس اسد خان (کپتان )سعیدآذاد (وائس کپتان) علیم خان موسی ،محمدجاوید، وسیم عارف( وکٹ کیپر)، ساجد علی ، فصیح الرحمن ،سمیرسلیم ، نعیم احمدخان،سیدثاقب عباس ، عرفان الدین،وسیم خان، محمدانیس اولمپین، خالد پراچہ ، ابوزرامراؤ، انورفاروقی شامل ہیں۔