نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ 8مئی سے کورنگی فٹ بال اسٹیڈیم پر منعقد ہوگا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین قمر علی قریشی کی زیر صدارت مورخہ 29اپریل 2016ء بروز جمعہ آرگنائزنگ سیکریٹری قمر یار خان نے طلب کی ہے اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان ،نیشنل بنک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان خصوصی شرکت کرینگے اجلاس میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائیگا ۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل بنک ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ مورخہ 8مئی 2016ء سے کورنگی فٹ بال اسٹیڈیم پر منعقد ہوگی ۔