نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ اختتامی مراحل میں داخل

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء “اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہوگیا۔

میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے اعلامیہ کے مطابق5نومبر کوچمپئن شپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل مقابلہ خیبر مسلم اور شمع مسلم کے درمیان اور 6نومبر کو ماڑی پور آزاد کا ٹکرائو شان اسپورٹس سے ہوگا۔

جبکہ 7نومبر کو مکران اسپورٹس کا سامنا قادری اسپورٹس اور 8نومبرکو نارتھ شاہین کا مقابلہ پاک بلوچ سے اور 9نومبر کو گرین بلوچ اور میٹروول اسٹار سے اور 10نومبر کو بلوچ یوتھ گارڈن اور شاہین افغان کے درمیان اور 11نومبر کو ماڑی پور گریکس کا سامنا شہباز گرین کے مابین۔

جبکہ 12نومبر چمپئن کا آخری پری کوارٹر فائنل مقابلہ ماڑی پور بلوچ اور ینگ مسلم کے درمیان کھیلا جائیگا۔