نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ کی تقسیم انعامات آج منعقد ہو گی

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک کے تعائون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “این بی پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016ء کی تقسیم انعامات کی تقریب (آج) مورخہ 20 نومبر 2016ء بروز اتوار شام 5بجے ٹرانس لیاری پارک اولڈ گولیمار میں ہوگی تقریب میں مہمان خصوصی نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان فاتح ،رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کرینگے۔

اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رحیم بخش بلوچ ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کسنلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ایونٹ کوارڈینٹر قمر علی قریشی اور دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود ہوں گے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر