نیشنل بینک گرلز کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں آگیا 3 دسمبر کو بروز ہفتہ و ٹرائیلز ہونگے۔ اویس اسد خان

Karachi

Karachi

کراچی : نیشنل بینک شعبہ اسپوررٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف اور بینک انتظامیہ نے جووعدہ بنگلہ دیش وومین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دے جانے والے عشائے میں کہا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

نیشنل بینک گرلز کرکٹ ٹیم کی بینک انتظامہ نے منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ خبرسناکر بڑی مسرت ہورہی ہے کہ اس ٹیم کے ٹرائیلز 3 دسمبر بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈیمی پر ہونگے۔

اوپن ٹرائیلز ہونگے جس میں ہر گرلز کرکٹ کھلاڑی شرکت کرسکتی ہے اویس اسد خان نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں ایک سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اراکین سعید آزاد، ساجد علی ہیں۔

غلام محمد خان
03003541517
03082220321