نیشنل بینک انسانیت کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

CSRD

CSRD

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژ ن کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل بینک ملک میں انسانیت کی خد مت کر تا رہے گا اور یہ ہمارہ قومی فریضہ ہے اور قومی بینک کے ناطے ملک کے مختلف سماجی اداروں کے اشتراک سے تعلیم،صحت، کھیل اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فردوس اتحاد کے زیر اہتمام فردوس کالونی میں مستحقین میں سلائی مشینوں کی 12 ویں سالانہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اویس اسد خان نے کہا کہ شعبان کے مبارک ماہ میں اس تقریب کے انعقاد پر میں فردوس اتحاد کو مبارک بادپیش کر تاہوں اور مستقبل مں تعاون کا یقین دلاتاہوں انہوں نے کہاکہ میں سلائی مشین حاصل کرنے والے افراد سے اپیل کرونگا کہ وہ اس تحفے کا فائد ہ اٹھائیں اور اپنے وعد ے کے مطابق اس سے گھر یلوسطح کا کا روبار کریں تاکہ آپ کا باعزت زریعہ معاش ہوجائے قبل ازین فردوس اتحاد کے بانی غلام محمدخان نے تقریب کے اغراض ومقاصد بتائے اور انکشاف کیا کہ اس ماہ یہ تیسری تقریب ہے اور نیشنل بینک کے علاوہ PNSC اور عصر شیریں نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے اور 22 مئی کو سلانہ راشن کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جبکہ رمضان المبارک میں نقد رقم اور عید کے تحائف کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر 102 خواتین اور مردوں کو سلائی مشین تقسیم کی گئیں تقریب کی نظامت عظمت اللہ خان نے کی جبکہ سعید آزاد، سید ابوزر امراؤ، علیم خان موسی، جمیل دہلوی، عبدالرزاق، اسلام الدین اور محمدجاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر مدرسوں کی 4 طالبات اور پرائمری اسکولوں کی 2 طالبات کو انکی سالانہ امتحانوں میں اعلیٰ کا رکردگی پر نقد انعامات سے نوازا گیا۔