نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں فرحان رفیق کا آ ل راونڈ کھیل

NBP

NBP

کراچی : نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا اس میچ میں آپریشن گروپ نے آئی ٹی گروپ کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہر ادیا اس میچ کی خصوصیت آپریشن گروپ کے اوپننگ بلے باز فرحان رفیق کی عمد ہ بیٹنگ تھی فرحان رفیق نے شاندار اور خوبصورت بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوے میدان کے چاروںطرف خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہوئے 12 جوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 53 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

I.T گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 66 1 رنز بنائے نادراکرام نے 39 غفور علوی نے 30 اور عمران جعفری نے 29 رنز اسکور کئے عنیب ، مناف اور فرحان رفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں آپریشن گروپ نے مطلوبہ اسکو ر 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا فرحان رفیق نے 87 ناٹ آوٹ فیضان نے 23 امجد علی نے 19 اور عنیب نے 14 رنز ناٹ آوٹ اسکورکئے غفور دہلوی اور نفیس احمدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جمیل احمداور جلال اکبر نے امپائر نگ کے جبکہ ایس افرسیاب نے اسکو ر نگ کے فرائض انجا م دئے۔میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف آپریشن گروپ کے EVP محسن فرقا ن سے کرایا گیا اس موقع پر چیر مین ٹورنامنٹ کمیٹی اویس اسد خان کے علاوہ سعید آزاد ، انور فاروقی ، علیم خان موسی ، زاہد شہاب،غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔

غلام محمد خان
03003541517
03082220321