نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کا ٹائٹل محمد آصف نے اپنے نام کر لیا

Snooker Championship

Snooker Championship

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ میں سابق عالمی ورلڈ چمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ میں پنجاب کے محمد آصف نے نے بغیر کسی خاص مزاحمت کے پنجاب کی ہی بلال کو 8-3فریمز سے شکست دیدی ۔ایک لاکھ پچاس ہزار انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں فاتح کیوئسٹ محمد آصف نے ٹرافی اور ساٹھ ہزار روپے کی انعامی رقم مہمان خصوصی نیشنل بنک کے ایس ای وی پی اینڈ گروپ چیف کمرشل ریٹیلز بینکنگ مدثر ایچ خان سے وصول کی اس موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سربراہ عالمگیر شیخ ،نیشنل بنک کے ای وی پی اینڈ ڈی آئی وی ہیڈ (سی ایس اینڈ سی ایس آر ڈی ) اویس اسد خان ،نیشنل بنک کے اسسٹنٹ وائس پرزیڈنٹ محمد انور فاروقی ،سیکریٹری پی بی ایس اے محمد حسین شیخ ،اعزازی خازن ذوالفقار رمزی ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے ۔نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس کراچی کے اسنوکر ہال میں گزشتہ روز کھیلے گئے نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کے 15فریمز پر مشتمل فائنل میں دفاعی چمپئن محمد آصف اپنی بھر پور فارم میں نظر آئے جس کا مظاہرہ انہوں نے پہلا فریم 64-56سے جیت کرکیا جس کا کرارا جواب مد مقابل بلال نے 5-88سے بھر پور انداز میں دیا۔

تیسرے فریم میں محمد بلال نے 61کے بریک کے ساتھ 44-69سے کامیابی کے ذریعے محمد آصف پر ایک ،دو سے سبقت حاصل کرلی ۔بعد ازاں محمد آصف نے پلٹ کر وار کیا اور اگلے 6فریم 72-34،62-49،60-18،130-01،69-36اور 83-05سے جیت کر 7-2کی برتری ھاصل کرلی اس دوران انہوں نے 130-62کے شاندار بریک بھی کھیلے ۔دسواں فریم 29-72سے محمد بلال کے نام رہا تاہم دفاعی چمپئن نے اگلا فریم 107-32سے جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع بھر پور انداز میں کر لیا ۔نیشنل بنک قومی رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مدثر ایچ خان نے فاتح کیوئسٹ محمد آصف کو ٹرافی اور60 ہزار روپے ،رنر اپ محمد بلال کو ٹرافی اور 35ہزار روپے، سیمی فائنلسٹ ذوالفقار عبدالقادر اور محمد سجاد کو 15ہزار روپے فی کس ،کوارٹر فائنلسٹ کو فی کس 5ہزار روپے ،شرجیل محمد کو 140کا ہائسٹ بریک کھیلنے پر پانچ ہزار روپے انعام دیا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 11سنچری بریک کھیلے گئے۔
جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری