نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور دیگر کا ہاکی کھلاڑی اجمل حبیب سے اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان ،انور فاروقی ،حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان ،قمر علی اور گلفراز احمد خان نے نیشنل بنک ہاکی ٹیم کے سابق کپتان انٹرننیشنل ہاکی پلیئر اجمل حبیب کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے اجمل حبیب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔