دوسرا نیشنل بنک ٹرافی ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہوگا

Football tournament

Football tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان سی اایس آر ڈویژن کے زیر اہتمام دوسرا نیشنل بنک ٹرافی ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا ۔افتتاحی معرکہ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور نیشنل بنک کی فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔ٹورنامنٹ کا افتتاح (آج) مورخہ 8مئی 2016ء بروز اتوار شام 5بجے کراچی ککرز گرائونڈ (برما محمڈن ) کورنگی میں نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کرینگے ۔

اس موقع پر قمر علی قریشی ،حاجی غلام محمدخان ،علیم خان موسیٰ ،عظمت اللہ خان اور فٹ بال سے وابستہ شہر قائد کی اہم شخصیات موجود ہوں گے ۔یہ اعلان ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر اور بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد نے کیا انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شہر قائد کی معروف 64ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر نیشنل بنک کی جانب سے کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے کے انعامات و ٹرافی تقسیم کئے جائینگے ۔