آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ خان گل

NBP Football Tournament

NBP Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لانڈھی کے معروف سماجی رہنماء خان گل ،ساجد خان اور جان محمد گبول نے آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخواہ پولیس فٹ بال ٹیم کی شاندار کھیل اور کوارٹر فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کھیل کی بدولت خیبر پختونخواہ کا نام فخر سے بلند کر دیا۔

ان خیالات سماجی رہنمائوں نے خیبر پختونخواہ پولیس ٹیم کے آفیشل اختر ،فیصل اور کھلاڑیوں سے ملاقات میں کیا اسماجی رہنمائوں نے خیبر پختونخواہ پولیس کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ خیبر پختونخواہ پولیس ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔