نیشنل بینک نے پاکستان، بھارت میچ کو بڑی اسکرین پر دکھانے کا انتظام کردیا

Pakistan vs India

Pakistan vs India

کراچی : نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن نے آ ج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے T-20 کرکٹ میچ کے لئے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر بڑ ی اسکرین پر میچ دکھانے کے انتظامات کئے ہیں اس میچ کو نیشنل بینک کے چیرمین منیر کمال صدر سید اقبال اشرف اعلی سول و فوجی افسران بینک ملازمین اور اسپورٹس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ شامل ہونگے اس موقع پر شائقین پاکستان پر چم اپنے ساتھ لیکر قومی ٹیم کو داد دینگے۔

جبکہ ایک طویل قومی جھنڈا بھی اسپورٹس کمپلکس پر لہرایا جائے گا اس سلسلے میں پروگرام کے انتظامات کے لئے ایک اجلاس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کی زیر صدارت ہو ا جس میں انور خان،انور فاروقی، سعیدآزاد، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔جس میں غلام محمدخان اسپورٹس کنسلٹنٹ، PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان پر مشتمل ایک میڈیہ کیمٹی تشکیل دی گئی جو صحافیوں کے استقبال کے نتظا مات کریگی درین اثنا DIGپولیس ساوتھ ڈاکٹر جمیل احمدسے اویس اسد خان نے ملاقات کی اس موقع پر غلام محمدخان بھی موجود تھے ڈاکٹرجمیل احمدنے اس میچ کے انتظامات کے لئے اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔