نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں کے الیکٹرک کے محمد رسول کی ہیٹ ٹرک

Football Tournament

Football Tournament

کراچی : نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں لیگ کے آخری مقابلوں میں بے نظیر بھٹواسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر ایس این جی پی ایل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ میں پنلٹی کک کی بنیاد پر پرئمیرلیگ کی چیمپئن کے الیکٹرک کو 11-12 گول سے شکست دیدی سی گروپ کا یہ میچ جس میں گروپ چیمپئین کا فیصلہ ہونا تھا SNGPL نے 65 ویں منٹ 3 گول اسکورکئے تھے جس میں پہلا گول 14 ویں منٹ میں شہزاد محمود ،دوسرا گول 50 ویں منٹ میں سیدغازی اور 65 ویں منٹ میں سدا بہار نے گول اسکور کئے لیکن کے الیکٹرک کے کھلاڑی عیسٰی خاں جوکہ پہلے ہاف میں میچ میں شامل نہیں تھے وہ کھیل میں داخل ہوئے اور ان کی آمد کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے تابڑتوڑ حملے کئے جو ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک محمدرسول نے کی محمد رسول نے 80-70 اور 90 منت میں تین گول اسکورکئے اور مقابلہ برابرکردیا تورنامنٹ کے قوانین کے مطابق دونوں ٹیموں کو 5-5 پنلٹی ککس دی گیئں لیکن مقابلہ برابر رہا جس پر سڈن ڈیتھ کا ٹائم دیا گیا اس میں SNGPL نے 9 اور کے الیکٹرک نے 8 گول کئے اس میچ کے مہمان خصوصی ایسن او اے کے نائب صدر انیجنیر محفوظ الحق تھے جن سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر قمر علی قریشی، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان ، جنیدمحمدخان اور محمدقاسم بھی تھے میچ کمشنر نذیر احمدبلوچ اور ریفری جاوید بنگش تھے جبکہ کے دوسرے میچ میں سوئی گیس کمپنی نے میچ کے 10 ویں منٹ میں سعیدخان زریعے برتری حاصل کی جسے کے آرایل کے مرتضٰی حسین نے 25 ویں منٹ میں برابر کیا اور مرتضٰی حسین نے 62 ویں منت میں دوسرا گول کر دیا اور ایک منٹ کے بعد ہی 43 ویں منٹ میںتیسرا گول کر دیا جبکہ 67 ویں منٹ میں محمدحمید نے کے آر ایل کے لئے چوتھا گول اسکور کردیا میچ کے 85 ویں منٹ میں SSGC کی جانب سے حمید خان نے پنلٹی کک پر گول اسکور کر دیا اور اسی اسکور پر میچ اختتام کو پہچا اس میچ کو فیفاریفری دلاور خان نے سپروائیز کیا جبکہ انٹرنیشنل محمدشہزاد میچ کمشنرتھے ٹورنامنٹ میں پیر کوآرام کا دن ہو گا۔

میڈیا مینجر
نیشنل بینک آف پاکستان اسپورٹس
03003541517=03082220321