نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ 17 جنوری سے شروع ہو گا۔ اویس اسد خان

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پہلا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ 17 جنوری تا 29 جنوری کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس پر منعقدہوگا یہ اعلا ن نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے کیا ہے ٹورنامنٹ کی تفصیلات 15 جنوری کو ایک پریس کانفرنش میں بیان کی جائینگی۔

دریں اثنا ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کے لئے کے پی ٹی کے مینجراسپورٹس کرنل بصیر عالم نے نیشنل بینک کو اپنی اور کے پی ٹی کی جانب سے بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گی ہیں جس کی تفصیلات پیر 9 جنوری کو جاری کی جائینگی۔