پہلا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں واپڈ اور ایس ایس جی سی سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں

Football Tournament

Football Tournament

کراچی : پہلانیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر آخری 2 کواٹر فائنلز مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا ان میچوں میں واپڈا اور SSGC نے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی پہلے میچ میں واپڈ انے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ میں پنلٹی ککس کی بنیاد پر 10-11 سے SNGPL کو شکست دے دی مقرر رہ ققت تک یہ میچ برابر تھا اس کے بعد 10-10 منٹ کے 2 ہاف دئے گے جس میں میچ برابر ہوا پھر 5-5 پنلٹی ککس دئے گئے جو برابر رہے ا س کے بعد سڈن ڈیتھ میں یہ فیصلہ ہوا اس میچ کو کمشنر احمد علی اور ریفری شاہنواز بلوچ تھے دوسرا کواٹر فائنل جوکہ میزبان نیشنل بینک اور SSGC کے درمیا ن تھا بلکہ اگر یہ کہاجائے کہ یہ میچ SSGC کے گول کیپر احسان اللہ اور NBP کے درمیان تھا توبے جانہ ہوگا احسان اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کے تے ہوئے یقیننا5 گول بچائے اس میچ میں ssgc کی جانب سے 45 ویں منٹ میں محمدعلی نے گول اسکور کیا اور ان کی یہ برتری آخر تک رہی۔

اس میچ میں 77 ویں منٹ میں SSGC کے عبدالسلام کو ریڈکارڈ ہوا میچ کمشنر احمدعلی اور ریفری شوکت تھے اس میچ کے شروع ہونے سے قبل انٹرنیشنل فٹبالر عبداللہ راہی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایاگیا اس موقع پر اویس اسد خان، کرنل یونس چنگیزی، غلام محمدخان، علی نواز بلوچ، قمر علی قر یشی، انورفاروقی ابوزرامراؤ، علیم خان موسی، زاہد شہاب، عظمت اللہ خان، محمدقاسم، جنید محمد خان اور عمران بلوچ و دیگر موجود تھے۔