کے آر ایل نے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

NBP

NBP

کراچی : چار مرتبہ پرئمیر لیگ کی چیمپئین کے آرایل نے چار مرتبہ کی پرئمیر لیگ چیمپیئن واپڈا کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر بے نظیر بھٹواسٹیڈیم پر ہزاروں شائقین کی موجود گی میں پہلا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا ایک طویل عرصے کے بعد کر اچی کے شائقین فٹبال کو فٹبال کھیل کا تاریخی فائنل دیکھنے کا موقع میسرآیا میچ کے پہلے ہاف میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکور رمرتضیٰ حسین نے 27 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ کے آرایل کے حق میں کر دیا اور یہ برتری میچ کے آخری وقت تک جاری رہی اس میچ کو فیفاریفری دلاور خان نے سپر وائیز کیا فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی نیشنل بینک کے SEVP وجاہت احمدبقائی نے انعامات تقسیم کئے اور اعلان کیا کہ بینک انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہو۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں بھر پورتعاو ن کرنے پر کے پی ٹی، کماڑی پولیس، بلدیہ جنوبی اور کے الیکٹرک کی انتظا میہ سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے روح رواں اویس اسد خان، نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اور ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی تقریب کی نظامت غلام محمدخان نے کی اس موقع اس موقع پر کرنل بصیر عالم،میجر محمود ریاض۔قمر علی قریشی، انور فاروقی، عظمت اللہ خان اور دیگر موجود تھے آخر میں وجاہت بقائی نے کے آرایل کو ایک لاکھ نقد اور ٹرافی واپڈا کو 50 ہزار اور ٹرافی جبکہ کے الیکٹرک کو تیسری پوزیشن کی ٹرافی کے علاوہ مرتضیٰ حسین، محمد رسول اور بلال خالد کوباترتیب 10-10 ہزارروپئے جبکہ بینک انتظامیہ کی جانب سے اویس اسد خان، قمرعلی کرنل بصیر عالم کو سوینئر دئے گئے اس موقع پر میڈیا مینجرغلام محمدخان اور PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے اویس اسد خان کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ اویس اسد خان کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ اویس اسد خان کو اسی ہفتے میں شاندار استقبالیہ دیا جائے گا جس میں ٹورنامنٹ کی بہترین تشہیرکرنے پر صحافیوں کو ایوارڈدے جائینگے۔