نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوارڈینیٹر مقرر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت میں منعقد ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوارڈینٹر مقرر کردیا ہے۔

حاجی غلام محمد خان کی تقرری پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،اُسامہ اسپورٹس کے چیئرمین حاجی محمد الیاس اعوان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حاجی غلام محمد خان کا صوبہ سندھ خصوصاً شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کی قیادت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت میں پاکستان کا پرچم بلند کرے گی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر