نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ قیصر حسین کی تباہ کن بولنگ

Bowling

Bowling

کراچی : نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس بینک اسپورٹس کمپلیکس پر مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا اس میچ میں TMG ٹریڈرز نے CIBG وائریز کو 3 وکٹوں سے ہر ادیا CIBG نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنزبنائے زیشان صدیقی نے 30 رنز اور سیدطارق نے 23 رنز اسکورکئے قیصر حسین نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 16رنزدیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ طلحہ احمد نے 23 رنز کے عوض 2 اور ر شامحی الدین اور مبین احمدنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں TMG ٹریڈرز نے مطلوبہ اسکور 7 وکٹوں پر پورا کر لیا خلیق احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز ناٹ آوٹ اسکو ر کئے جبکہ محمداسمیل نے 34 رنز ناٹ آوٹ بنائے دانیا ل نقوی نے 23 رنز کے عوض 3 جبکہ سعداقبال اور زیشان صد یقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اکبر خان اورنذربٹ نے امپائرنگ کے جبکہ سیدتیمور علی نے اسکو ر ر کے فرائض انجام دئے اس موقع پر نیشنل بینک کے EVP رحمت حسنی SMD کے سربراہ اویس اسد خان ،پرویز اقبال ، انور فاروقی ،سید ابوزر امرائو غلامحمدخان ، اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے اس میچ میں فتح کے بعد TMG ٹریڈ رز کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گی۔