پہلا پریذیڈنٹ کپ نیشنل بینک ٹورنامنٹ میں کے الیکٹرک اور کے آر ایل سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں

Football

Football

کراچی : نیشنل بینک پریذیڈ منٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بے نظیر بھٹو اسپور ٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر دو کواٹر فائنلز مقابلوں کا فیصلہ ہو گیا کے الیکٹر ک اور کے آ ر ایل نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعز از حاصل کر لیا۔

آج کا پہلا سیمی فائنل پر ئمیرلیگ کی چیمپئین کے الیکٹرک اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان کھیلاگیا جس میں کے الیکٹر ک نے 1-4 سے فتح حاصل کی میچ کا پہلاہاف بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن حسب روایت کے الیکٹرک کے ممتاز کھلاڑی عیسٰی خان میدان میں دوسرے ہاف میں داخل ہوئے اور انکے خوبصورت پاس پر محمود خان نے 48 ویں منٹ میں پہلاگول اسکور کیا۔

اسی طر ح 57 اور 70 ویں منٹ میں نامور کھلاڑی کلیم اللہ نے 2 گول اسکور کئے اسی دوران 72 ویں منٹ کر اچی یونائیٹڈ کی جانب سے نعمان نے گول اسکور کیا لیکن 82 ویں منٹ میں محمد رسول جس نے اس ٹورنامنٹ میں ہیٹ ٹرک کی ہے گول کرکے مقابلہ1-4 کر دیا اور اسی اسکور پر مقابلہ اختتام پذیر ہوا میچ کو دلاورخان نے سپر وائز کیا جبکہ میچ کمشنر احمدعلی تھے۔

اس میچ کی مہمان خصوصی کے الیکٹرک کی سینئر ایگز یکٹو زہر ہ مہد ی تھیں اس موقع پر کرنل بصیرعالم، میجر محمور ریاض، قمر علی قریشی، عظمت اللہ خان، غلا م محمد خان، جنید محمدخان، عمران بلوچ، ڈاکٹر سید پرویزرضوی بھی موجود تھے دوسرے کواٹر فائنل میں کے آر ایل نے آسان مقابلے میں کے پی ٹی کو 0-3 سے ہرادیا اس میچ میں کے آرایل کی جانب سے محمدعمر ان نے40 اور 45 ویں منٹ میں جبکہ مرتضٰی حسین نے 48 ویں منٹ میں گول اسکور کئے اس میچ کو جاوید بنگش نے سپروائز کیا جبکہ محمد شہزاد میچ کمشنر تھے۔

اس میچ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک آفیسرز فیڈریشن کے سیکٹریٹری محمدمحسن جمیل تھے۔اس موقع پر انٹرنیشنل علی نواز بلوچ، انور فاروقی، سید ابوزر امراوؤ، علیم خان موسی،جمیل بلوچ،عامرگل،اصغر جونیئر اور دیگر موجود تھے۔

بد ھ کا پروگرام 12:00 بجے دن تیسرا کواٹر فائنل SNGPL بمقابلہ واپڈ ا 2:30 بجے دن چوتھا کواٹرفائنل نیشنل بینک بمقابلہ SSGC۔