نیشنل بینک ٹریفک قوانین آگہی واک 27 نومبر کو منعقد کرے گا‎

Traffic Rules

Traffic Rules

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک ایس ایم ڈی کے سر براہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ 27 نومبر کو کراچی میں نیشنل بینک ٹریفک قوانین آگاہی واک منعقد کرے گا جس کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ ہونگے جبکہ کمشنر کراچی اعجاز احمدخان اور متعدد سرکاری افسران مختلف شعبوں کی اہم شخصیات اس واک میں شرکت کرینگی یہ اعلان نیشنل بینک ہیڈآفس میں ایس ایس پی ساوتھ ٹریفک زیشان صدیقی کے ہمراہ میٹنگ میں کیا اس موقع پر غلام محمدخان، عظمت اللہ خان DSP ارشد صدیقی DSP سعید آرائیں انسپکٹر محمدطفیل بھی موجود تھے۔

اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر سیداقبال اشرف کی دلی خواہش ہے کہ ملک میں عام آدمی ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرامدکرے اسی طرح ہمارے ملک کے عوام دنیاکی ان قوموں کی طرح جو ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرامد کرتے ہیں اسی طرح ہمارے ملک کے عوام بھی کریں۔

اس موقع پر زیشان صدیقی نے کہاکہ DIGP ٹریفک آصف اعجاز شیخ کی قیادت مین کراچی ٹریفک پولیس بھرپور کوشش کر ہی ہے کہ میٹرو پولیٹن سٹی کے افراد ٹرایفک قوانین پر مکمل عملدرامد کریں اور جس انداز میں نیشنل بینک اس نیک کام کو کررہا ہے ٹریفک پو لیس ا س کا م میں بھر پور تعادن اور مدد کرے گی اور کراچی میں ٹریفک پولیس اس واک کے انعقاد کے لئے بھر پور مہم چلائے گی اویس اسد خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس واک کے لئے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر بینرز اور مختلف مقامات پرتحریری پوسٹر بھی لگائے جائنگے جبکہ واک کی تمام تٖفصیلات ایک پر یس کا نفرنس میں بیان کی جائینگی۔