نیشنل بنک کی مہک گل نے دنیا کی کم عمر ترین شطرنج ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا

NBP

NBP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان کی مہک گل نے پاکستان کی کم عمر ترین ورلڈ ویمن کینڈیڈٹ ماسٹر پونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے پر نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈیژن کے سربراہ اویس اسد خان نے مہک گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے کے حوالے سے اپنے کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کرتی ہے جس کی مثال آج عالمی ورلڈ ریکارڈ شطرنج ماسٹر مہک گل ہیں۔

نیشنل بنک کی مہک گل نے 16سال کی عمر میں یہ اعزاز ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں حاصل کیا جس میں 150ممالک کے شاطروں نے حصہ لیا ایونٹ میں مہک گل نے 11میں سے 6مقابلوں میں فتح حاصل کی ۔دریں اثناء نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،انور فاروقی ،علیم خان موسیٰ اور عظمت اللہ خان نے NBPکی مہک گل کو ورلڈ ریکارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری