نیشنل بیچ گیمز شوٹنگ بال ایونٹ میں سندھ قلندر اور لاڑکانہ نے فائنل میں جگہ بنا لی

Shooting Ball Event

Shooting Ball Event

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نیشنل بیچ گیمز میں شوٹنگ بال ایونٹ کا افتتاح معزز مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نادرا ہیڈکواٹر سندھ چودھری محمد فاروق نے منصور فاروقی آفیسر محکمہ تعلیم کراچی کے ہمراہ کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری فاروق نے کہا کہ قومی بیچ گیمز کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے وزارت کھیل حکومت سندھ کا بہتر اقدام ہے ماضی کی بہ نسبت پہلی بار سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے خصوصی اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں انشا اللہ اس کے صوبہ سندھ اور پورے ملک میں مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے شوٹنگ بال کے شاندار ایونٹ کے انعقا د پر منتظمین اور کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کی نیشنل بیچ گیمز شوٹنگ بال ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں لاڑکانہ نے سندھ غازی کو16-11اور 16-09سے مات دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ قلندر نے سندھ بھٹائی کو 16-03اور16-00سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ، کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میچز میں سید محمد علی شاہ، اشتیاق پھلپھٹو، وسیم عباس، ملک جاوید، اعجاز احمد، حنیف خان، محمد شمیم، زولقرنین، اظہر میمن، فاروق نادر اور نظیر بھٹی نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ان میچز کو قمرالاسلام پیارے، عبدالعزیز، خالداور عمیر خان نے سپروائز کیا۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر