نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف سے قمر اقبال کو اعزازی شیلڈ اور سند پیش کی گئی

NDU Shield - Pakistan Union Norway

NDU Shield – Pakistan Union Norway

اوسلو (پ۔ر) پاک فوج کے اعلی تعلیم کے ادارے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی طرف سے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال کو ان کی قابل توجہ خدمات پر اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، چوہدری قمر اقبال نے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے خدمات، ناروے میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے، پاکستان کے امیج کو بہتربنانے اور ناروے اورپاکستا ن کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ان اعزازات سے نوازا گیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ برگیڈیئر ڈاکٹر محمد خان نے گذشتہ دنوں ناروے کا دورہ کیااور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اوسلو میں یونین کی یوم آزادی پاکستان پر سالانہ تقریب میں شرکت کی۔

اسی تقریب کے دوران پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے برگیڈیئرڈاکٹرمحمد خا ن سے ڈیفنس یونیورسٹی کی اعزازی شیلڈ اورتعریفی سند نے وصول کی۔

اس تقریب میں ناروے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے جن میں لورنسکگ ٹاؤن کی میئر ُ ’راگن ہیلڈ برگہائیم‘‘، سابق وزیرانصاف و قانون’’ اووڈ اینار ڈورم‘‘ اور اوسلوسٹی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے اقتصادی امور ’’فورڈے یاکوبسن‘‘ قابل ذکر ہیں۔ نارویجن پاکستانیوں کی بڑی تعدادبھی تقریب میں موجود تھی۔

اس موقع پربرطانیہ میں مقیم پاکستانی قانوندان برسٹر صبغت اللہ قادری کیو۔سی، ایم این اے راناافضل خان، کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضاسید، ناروے کے شہردریمن کے پاکستانی نژاد ڈپٹی میئرسید یوسف گیلانی، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ شہبازطارق، پاکستانی کی معروف اینکرپرسن پارس جہانزیب اور پاکستانی شاعر وصی شاہ بھی موجود تھے۔

Gathering Hall

Gathering Hall