قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہو گا۔

اجلاس میں بجلی کے تین ہزار آٹھ سو میگا واٹ سے زائد کے منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوکی میں ایک ہزاردو سو تئیس میگا واٹ کے بجلی گھر منصوبے پر بھی غور ہو گا۔

جبکہ ریلوے کیلئے اٹھاون ڈیزل انجنوں کا منصوبہ بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔