نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ساڑھے 48 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں

National Highway Authority

National Highway Authority

اسلام آباد (جیوڈیسک) رپورٹ کے مطابق ٹول ٹیکس کی ریکوری میں 2 ارب روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں جبکہ شاہراہوں کی تعمیر اور مرمت میں 56 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

نامکمل منصوبوں ،زائد اخراجات اور ادائیگیوں اور و صولیوں میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی ٹھیکوں اور غیر معیاری فرمز کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے بھی قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔