قومی ہاکی چمپئن شپ کے لئے نیشنل بنک نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

Hockey

Hockey

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے 63ویں قومی چمپئن شپ جو کہ 23دسمبر2016ء سے لاہور میں شروع ہورہی ہے اس چمپئن شپ کے لئے 20رکنی ٹیم اور آفیشل پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ۔نیشنل بنک ہاکی ٹیم کی قیادت اولمپئن محمد توفیق کرینگے اور انٹر نیشنل گول کیپر مظہر عباس ان کے نائب ہونگے۔

جبکہ گول کیپر محمود محمد رضا کو منتخب کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں فل بیکس فیصل قادر ،عاطف مشتاق ،مبشر علی اور محمود جاوید ،ہاف بیکس عماد شکیل بٹ ،علی حسن فراز اور جنید کمال ،فارورڈ شان ارشاد ،ارسلان قادر ،دلبر حسن ،اظہر یعقوب ،بلال قادر ،محمد عتیق ،عامر علی ،ابو بکر ،ذاہد ملک اور فیضان محمد شامل ہیں۔

ٹیم کوارڈینٹر اولمپئن رانا مجاہد علی ،منیجر اور ویڈیو انیلسٹ سید ابو زر مراد ،کوچ سابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپئن طاہر زمان ،اسسٹنٹ کوچز سید عاطف بھوپالی اور آصف احمد خان شامل ہیں۔

نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے بہترین ٹیم کے انتخاب پر اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ این بی پی ہاکی ٹیم چمپئن شپ میں فتح حاصل کرے گی اور نیشنل بنک کے اے وی پی انور فاروقی،سید ارشد حسین ،زاہد شباب نے بھی ٹیم کے انتخاب پر اویس اسد خان کو مبارکباد دی ہے۔

جاری کردہ: میڈیا کوارڈینٹر