قوم کو نظریاتی اور تجربہ کار نوجوان سیاسی قیادت مہیا کرنے کیلئے طلباء یونین کی بحالی ضروری ہے۔ عظمی فدا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر عظمی فدا خواجہ نے کہا ہے کہ قوم کو نظریاتی اور تجربہ کار نوجوان سیاسی قیادت مہیا کرنے کیلئے طلباء یونین کی بحالی ضروری ہے۔ آمرانہ دور میں طلباء تنظیموں پرپابندی لگا کر پاکستان کو سیاسی لیڈرشپ کیلئے بانجھ بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایس ایف کے سابق رہنماؤں ارشد گجر، منور رانا،ایوب منج ودیگرسے طلباء یونینوں پر پانبدی کو 17سال مکمل ہونے پر ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے مزدوروں کو حقوق دئیے، ہاریوں کو زمینیں دیں اور طلباء کو سفری سہولتیں فراہم کیں۔ قوم کے ہر طبقے کا درد سمیٹنا پیپلزپارٹی کے حصے میں آیا ہے۔

آج بھی پیپلزپارٹی کا ہر جیالا ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن اور سوچ پر یقین رکھتا ہے۔تعلیمی اداروں میں یونین سیاست سے تربیت لینے والے ہی آج پاکستان کی ہر قومی سیاسی پارٹی میں مدبرانہ سیاست کررہے ہیں۔ جبکہ آمروں اور آمرانہ سوچ کے حامل ن لیگ نے تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر اور سرمایہ داری کو فروغ دے کر فساد کی بنیاد رکھی۔ طلباء یونینوں کی بحالی وقت کی ضرورت ہے تاکہ قوم کو تربیت شدہ سیاسی قیادت مل سکے۔

برائے رابطہ: 0333-6568220