پاکستان مارشل آرتس کنکشن فیڈریشن کی دوسری میٹنگ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی

Ceremony

Ceremony

کراچی : ١نٹرنیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی اور پاکستان مارشل آرٹس کنکشن فیڈریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کی دوسری میٹنگ اور فائونڈنگ ممبرز کی کارڈ زکی تقسیم تقریب اور ظہرانے کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس NMGCپا کستان کے فائونڈنگ ممبرز مختلف مارشل آرٹ اسٹائلز کے ماسٹرز اور انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق تھے جبکہ صدارت IMGCکے پاکستان میںآفیشل نمائندے اور PMCFانٹرنیشنل کے بانی وصدرشی ہان شہزاد احمد نے کی۔ دیگراعزازی مہمانان میںDMCکورنگی کے انفارمیشن آفیسر محمد ارشد، نیشنل بینک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد اور ڈاکٹر فیصل ایوب تھے ۔شی ہان شہزاد احمد نے تمام مارشل آرٹس ماسٹرز کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا اور نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی کے قیام، اغراض و مقاصد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مختصر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹ جیسا صحت مند کھیل اوران کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام میں بھی بہت معاون ثابت ہوتے ہیں ،ہمارا مقصدپاکستان میں مارشل آرٹس کے باصلاحیت کھلاڑیوں اور چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے اور کھیلوں کے ذریعے امن و امان کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت جلد سٹی مارشل آرٹس گیمز کا انعقاد بہت شاندار انداز سے کیا جائے گا۔تقریب میں کارڈ حاصل کرنے والے کراچی، حیدرآباد اور سکھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مارشل آرٹ اسٹائلز کے ماسٹرز اور انسٹرکٹرز میں شیہان سید شکیل احمد (کیوکوشن کراٹے)، ماسٹر عبدالحق اچھا (بوشی بان)، شیہان جاوید علی (گوجوریو کراٹے)، سینسی عبدالرحیم (جوڈو)، ماسٹر ملک محمد ایاز (بوشی بان/موئے تھائی)، شیہان ابوالطلعت (شن کیوکوشن)، سینسی کلیم اللہ خان (ماتسو شیماکیوکوشن)، ماسٹر راجہ محمد غضنفر (کک باکسنگ)، اورنگزیب سلطان (PAWO)،ڈاکٹر ذوالفقار علی زلفی (ووشو)،ماسٹر ایم فیصل خان (تائیکوانڈو)، ماسٹر عبدالرزاق راجپوت (تائیکوانڈو/کنگفو)، سینسی سید اشرف علی (ماتسوشیماکیوکوشن)، ماسٹر دوست محمد (کیوکوشن)، ماسٹر محمد راشد (فری اسٹائل کراٹے ریسلنگ)، سینسی عبدالمنان سلیم (شوتوکان کراٹے)، ڈاکٹر محمد شہباز (تائیکوانڈو)، ناظم برکت علی ( ITFتائیکوانڈو)، سید محمد علی شاہ کاظمی ایڈووکیٹ (طائی بانڈو)، سینسی خورشید احمد سموں (شن کیوکوشن)، سینسی شعیب مجاہد بٹ (بوشی بان/ایم ایم اے)، ڈاکٹر ندیم اختر (ایم ایم اے)، ماسٹر عبدالصمد (تائیکوانڈو)، ماسٹر محمد مشتاق (موئے تھائی) اور ناصر احمد (شوتوکان کراٹے) شامل تھے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر