نیشنل پارٹی و مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں وٹریڈ یونینز کے اشتراک سے ”پری بجٹ سیمینار”

Lahore

Lahore

لاہور (اقبال کھوکھر) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں،عوامی حلقوں، طلباء تنظیموں اور ٹریڈ یونینز کے اشتراک سے ”پری بجٹ سیمینار”کاانعقاد کیا گیا۔

بیرسٹر عامر حسن پی پی پی امیدواراین اے 122،طاہر بشیر کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن حلقہ 122،زاہد آزاد رہنماء ورکرز یونین ،صادق بیگ رہنماء محنت کش یونین، شوکت پراچہ رہنماء انقلاب یونین ، رانا سلیم ورکرز یونین، طالب حسین جنرل سیکرٹری نیشنل پارٹی پنجاب،میاں آفتاب ،صابر علی نائب صدر نیشنل پارٹی لاہور،ریاض بنگش جنرل سیکرٹری لاہور، محمد نیاز رانا،جس میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے آنے والے سالانہ حکومتی بجٹ میں بلاجواز ٹیکسز،روزمرہ مرہ گھریلو اشیاء کی قوت خرید میں اضافہ سمیت ان تمام اقدامات پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عام آدمی کی گھریلو ومعاشی زندگی بے حد متاثر ہوگی۔

ملک میں مہنگائی،غربت جیسے مزید مسائل جنم لیں گے ۔ سیمینار میں مختلف تجاویز دی گئیں جن سے معاشی طور پر معاشرے میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے۔جنرل سیکرٹری طالب حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔