پی ایف یوسی کی نیشنل پریس کلب کے منتخب عہدے داران کو مبارک باد

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدی ‘چیئر پرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز’ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان’سینئر نائب صدر فرید رزاقی’نائب صدر اختر ایوب خان’سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد’سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدے داران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ نو منتخب عہدے داران صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ پوری صحافی برادری کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

صدر فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ پینل کے نومنتخب صدر شکیل انجم اور جنرل سیکریٹری عمران یعقوب ڈھلوں سمیت تمام نومنتخب عہدے داران سابقہ کاکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے لیے توانا جذبے کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

جاری کردہ
حافظ محمد زاہد
سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی
0321-4291904