نیشنل سیونگ سکیموں کے شرح منافع میں 4 ماہ کے بعد اضافہ کر دیا گیا

National Savings Schemes

National Savings Schemes

لاہور (جیوڈیسک) حکومت نے بچت سکیموں کے شرح منافع میں 4 ماہ کے بعد 20 بیسس پوائنٹس تک کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 7 اعشاریہ 54 فیصد کر دیا گیا ہے۔

بہبود سیونگ سکیم کے شرح منافع کو 9 اعشاریہ 36 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 6فیصد کر دیا گیا ہے یعنی سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ پر ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری کرنے والوں کو اب 5 ہزار800 روپے کے بجائے 600 ہزار روپے ملیں گے۔

دوسری جانب ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا شرح منافع اب 6 اعشاریہ 54 فیصد ہوگیا ہے۔ نئے ریٹ کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

ماہرین کے مطابق اس وقت نیشنل سیونگ سکیم کے ریٹ پہلے ہی کافی کم ہو چکے تھے جس کے باعث اس میں سرمایا کاری کا رجحان گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں کافی کم رہا ہے۔

ملک میں بچت سکیموں میں سرمایا کاری کو فروغ دینے کی خاطر حکومت نے شرح منافع میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔