ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سرتاج عزیز، نثار علی خان، کیپٹن (ر) نصیر خان جنجوعہ، اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری ہے، ہم اس منصوبے کی ایک ایک شق پر من و عن عمل کر رہے ہیں اور اسی منصوبے کی وجہ سے ملک میں قیام امن کو ممکن بنایا جا سکا۔