قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر مخالفین سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں۔ حافظ طاہر جمیل

 Hafiz Tahir Jamil

Hafiz Tahir Jamil

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلقہ امور پر مخالفین سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں سیاست چمکانے کے اور بھی بہت سے مواقع ہیں،کلبھوشن کا معاملہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے،ہمارے اندرون اور بیرونی مخالفین جان لیں ،پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے خلاف قومی سلامتی کے تمام امور کو مد نظر رکھتے ہوئے اور تمام آئینی اور قانونی ضابطوں کو پورا کیا گیا ہے، پاکستان سی پیک کی وجہ سے پوری دنیا کا مرکز اور معاشی حب بننے جارہا ہے، جس طرح بھارت ہماری اس ترقی سے ناخوش ہے ،اسی طرح یہ ترقی ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی نہیں بھاتی،یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے،سیاست ذاتی خواہشات یا مفادات کا نام نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے اندر کی ”انا” کو عوام کی خدمت اور ملک کے لئے قربان کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عام آدمی کی زندگی بدلنے اوراور ان کے میعار زندگی میں بہتری لانے کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جو ممالک پاکستان سے دور بھاگتے تھے اب وہ پاکستان کے قریب آنے کی کوشش کررہے ، صرف اس لئے کہ پاکستان اب آگے بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔