قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم 49 برس کے ہوگئے

Wasim Akram

Wasim Akram

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آج اپنی 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے دنیا کے بہترین بولر اور سوئنگ کے بادشاہ وسیم اکرم آج اپنی 49 ویں سالگرہ منارہے ہیں، طوفانی بولنگ اورسوئنگ یارکز سے شہرت پانے والے وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے جنہوں نے 18 سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بارفرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔

وسیم اکرم نے اپنے کیریئر کے دوران 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ وسیم اکرم کی سالگرہ پر ملک بھر میں ان کے مداحوں اور کرکٹ شائقین مختلف تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔

وسیم اکرم کو جہاں بہت سی کامیابیاں ملی وہیں ان کے حصے کچھ مایوسی کے لمحات بھی آئے، انہیں 30 سال کی عمر میں ذیابیطیس جیسے مرض نے گھیرلیا جب کہ 2009 کو برین ٹیومر کی وجہ سے ان کی اہلیہ ہما بھی انتقال کرگئیں تھیں۔