قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر بننے پر عالمی ریکارڈ ہولڈر وکٹ کیپر وسیم باری کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے قومی ٹیم کے سابق و عالمی ریکارڈ ہولڈر وکٹ کیپر وسیم باری کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سریز میں قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وسیم باری کی قیادت میں ٹیم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو گی۔

اویس اسد خان اور حاجی غلام محمد خان نے کہا کہ وسیم باری جو کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بھی رہے اور 1992ء میں ورلڈکپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے بھی چیئرمین رہے انہوں نے اُمید ظاہر کیا ہے کہ وسیم باری کی قیادت میں قومی ٹیم بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر