قومی اتحاد سے دہشت گردی کو عبرتناک شکست دیں گے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحاد اور اتفاق کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے فیصلے کر رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ قومی اتحاد سے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔