قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سیریز میں بھارت کو شکست دیدی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ملائیشیا میں بھارت کے خلاف سیریز 3-0 سے جیت لیا ۔کامیابی کے بعد ٹیم آج شام سری لنکن ائر لائن کے ذریعے کراچی پہنچے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ، ڈائریکٹر کالجز کراچی ریجن پروفیسر ضمیر احمد کھوسو ،VSRکے صدر سید فہد رضوی ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کسنلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،ڈپٹی ڈائیریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور دیگر کے ہمراہ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا کراچی ائر پورٹ پر استقبال کرینگے۔

دریں اثناء نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جار ی کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر