اقوام عالم برما میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا نوٹس لے : صوفی مسعوداحمد صدیقی

Rohingya Dead Bodies

Rohingya Dead Bodies

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہاہے کہ اقوام عالم برمامیں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انسانیت کی دھجیاں اڑانے والوں کو لگام ڈالے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر سید احمد ندیم کی رہائش گاہ گلشن راوی لاہور میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بر ما میں مسلمانوں کوسرعام بے رحمی سے مارنا ، لاشوں کے ڈھیر لگانا، معصوم اور بے گناہ نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم جیسی کاروائیوں پر اقوام متحدہ اور عالمی امن کے نام نہاد علمبرداروں سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی عالمی تنظیموں کی بے حسی اور خاموشی لمحہ فکریہ ہے جبکہ درندگی کی انتہا کو پہنچنے والی کاروائیاں روز بروز بڑھتی جاری ہیں امت مسلمہ کو اس ظلم و ستم کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکرآواز بلند کرنا ہوگی اور او آئی سمیت مسلم امہ کو فی الفور اپنا کردار ادا کرنا ہو گامسلمانوں کی نسل کشی اور ان کو بے رحمی سے جان سے مارنا ناقابل برداشت اور انسانیت سوز فعل ہے۔

جس کی ہر پلیٹ فارم پر پر زور مذمت کرنا ہوگی اجلاس سے پیرڈاکٹر الیاس قادری ،پیر مختار احمد نقشبندی ، پیر محمد راشد نقشبندی، پیر افتخار احمد نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے برما میں سرعام مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے مسلمان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے میدان عمل میں اترے کیااختتام پر برما میں شہیدکیئے جانیوالے مسلمانوں کے درجات کی بلندی ، آپیریشن ضرب عضب کی کامیابی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔