نیٹو کے کنٹینرز سے سامان چوری ہونے کا انکشاف، تحقیقات کا آغاز

NATO Containers

NATO Containers

کراچی (جیوڈیسک) افغانستان سے دبئی جانے والے کنٹینرز سے امریکی فوج کے زیر استعمال ساز و سامان چوری کر لیا گیا۔

کراچی پورٹ پر کسٹم حکام نے شک کی بنا پر کنٹینرز کی تلاشی لی تو اس میں سامان کے بجائے لکڑی بھری ہوئی تھی۔

حکام نے کنٹینرز قبضے میں لے کر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کنٹینرز افغان شہر جلال آباد سے براستہ کراچی دوبئی کے لیے روانہ کئے گئے تھے۔