اتحادی افواج کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 40 جنگجو ہلاک

Bombed

Bombed

دمشق (جیوڈیسک) ترک سلامتی کے ذرائع کے مطابق شام سے ترکی کے شہر غازییان تیپ پر راکٹ فائر ہونے کے بعد ترک مسلح افواج نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

اتحادی افواج کے طیاروں نے بھی فوری طور پر داعش کے حملے کا جواب دیا۔

ان کاروائیوں میں 40 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے چار ٹھکانے، چار گاڑیاں، دو بکتر بند گاڑیاں اور اسلحے کے دو ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔